Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ڈسٹرکٹ‌ سینٹرل تجاوزات کی جنت اور گندگی می بھرمار، مکینوں کا جینا محال | زرائع نیوز

ڈسٹرکٹ‌ سینٹرل تجاوزات کی جنت اور گندگی می بھرمار، مکینوں کا جینا محال

ضلع وسطی میں موجود ہوٹل پر تجاوزات گندگی ، علاقہ مکینوں کے لیئے وبال جان بن گیا اکثر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کا نکلنا بھی دشوار ی کا باعث بن رہاہے

چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین شاکر علی ،یوسی چیئرمین 22مستفیض فاروقی اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں

کراچی: شہر قائد کاضلع وسطی تجاوزات کی جنت ،گندگی سے علاقہ مکینوں کو ذہنی اذیت دینے کاسلسلہ جاری ذرائع کے مطابق راحت اپارٹمنٹ اسڑیٹ 9یوسی 22بلاک Lنارتھ ناظم آباد کراچی بے لگام تجاوزات وگندگی کرکے متعلقہ ڈی ایم سی سنٹرل سمیت محکمہ انیٹی انکروچمنٹ کو آنکھیں دکھانے والا بسمہ اللہ کوئٹہ ہوٹل علاقہ مکینوںکی تکالیف میں مسلسل اضافے کاسبب بن رہا ہے علاقہ مکینوں نے نمائندہ خسوصی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے جب بھی بات کرنے کی کوشش کی تو اس نے کہا کہ سب کوخرچہ دیتا ہوں ہماری کوئی بات ماننے سے انکار کردیا راحت اپارٹمنٹ سمیت محلقہ علاقہ مکینوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہاں سے فملیز کا آنا جانا لگارہتاہے اور اسپر ہوٹل کی تجاوزات کا ہونا کسی طرح مناسب نہیںہے آپکے توسط سے ہم ارباب اختیار تک اپنی آواز پہونچے رہے ہیں تجاوزات کیوجہ سے اکثر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے ایمبولینس کا نکلنا بھی دشوار ہوجاتا ہے چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی ،وائس چیئرمین شاکر علی ،یوسی چیئرمین 22مستفیض فاروقی اس صورتحال کا فوری نوٹس لیکر راحت اپارٹمنٹ سمیت علاقہ مکینوں کی شکایتوں کاازالہ کریں تاکہ منتخب نمائندوں پر عوام کا اعتماد اپنی جگہ پرقائم رہے۔۔۔۔