Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ حکومت کی عدم توجہ، سرکاری ملازمین کی یونین کا بینرز لگانے کا فیصلہ | زرائع نیوز

سندھ حکومت کی عدم توجہ، سرکاری ملازمین کی یونین کا بینرز لگانے کا فیصلہ

کے ڈی اے آل یونیز ایکشن کمیٹی مشترکہ جلاس  مختلف اداروں پر ادارہ ترقیات کراچی کے واجبات کی ادائیگی کے لئیے مشرکہ لا ئحہ عمل طے کرلیا گیا، پہلے مرحلے سندھ بلڈنگ کنٹرول تھارٹی ، ماسٹرپلان سے واجبات کی ادائیگی کیلئیے ان اداروں میں اور سوک سینٹر میں پینافلیکس آویزاں کرکے انتظامیہ اور سندھ گورنمٹ کو تشہیر مہم کے ذریعے دس دن کاٹائم جائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹ)کے ڈی اے کی تمام یونینز کا مشترکہ اجلاس ہونے والے اجلاس میں کے ڈی اے ایمپیلایز یونین ،مزدور یونین-وطن پرست لیبر یونین اور لیبر یونین کے پینل کے اراکین نے شرکت کی کے ڈی اے ایمپیلائیز یونین کے نمائندگی سر پرست اعلی نوید انور صدیقی ،عبدالمعروف ،دلاور خان نے کے ڈی اے مزدور یونین کی نمائندگی چیئرمین عبدالمتین ،اشفاق چشتی ،وطن پرست لیبر یونین کی طرف سے سر پرست اعلی وطن پرست سید عمران حسین جعفری ،وسیم خان ،ذشیان ملک ،اور لیبر یونین کی نمائندگی قمر الظفر خان -خدا بخش صاحب نے کی اس اجلاس میں تمام یونیز کے نمائندگوں کی متفقہ رائے سے یونین ایکشن کمیٹی کی تشکیل کا فصلیہ کیا گیاجس میں تمام یونینز سے تین نمائندوں کو اراکین کے طور پر شامل کیا گیا جوکے ڈی اے موجودہ مسائل کے حل اور مختلف اداروں پر کے ڈی اے کے واجبات کی ادائیگی کے لئیے مشرکہ لا ئحہ عمل طے کیا گیا جس میں اداروں سے واجبات کی ادائیگی کے لئیے سب سے پہلے تشہیری مہم چلائی جائیگی جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول تھارٹی اور ماسٹرپلان سے واجبات کی ادائیگی کیلئیے ان اداروں میں اور سوک سینٹر میں پینافلیکس آویزاں کرکے انتظامیہ اور سندھ گورنمٹ کو تشہیر مہم کے ذریعے دس دن کاٹائم جائے گا کہ وہ کے ڈی اے واجبات کی ادئیگی کو یقینی بنائے بصورت دیگر دس دن بعد یونیز ایکشن کمیٹی کے نمائندے اجلاس بلا کر حتمی لائحہ عمل طے کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی اور ماسٹر پلان کے دفاتر کاگھیرا ئوکریں گے اور مشرکہ طور پر گرینڈ احتجاج کریں گے دس دن کی مہلت کے بعد آل یونین ایکشن کمیٹی سخت لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ماسٹر پلان کے دفاتر پر تالا بندی کرے گی اس تمام صورتحال کی کی زمہ داری پر سندھ حکومت پر ہوگی