Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی؛ حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، پاک فوج کے اعلیٰ افسران کی تصاویر بھی برآمد | زرائع نیوز

کراچی؛ حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، پاک فوج کے اعلیٰ افسران کی تصاویر بھی برآمد

 

کراچی؛ حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار، پاک فوج کے اعلیٰ افسران کی تصاویر بھی برآمد

کراچی: پریڈی پولیس نے شاہراہ لیاقت پر کارروائی کر کے حساس ادارے کے جعلی افسر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس میڈیا سیل ایکٹوسٹ ارشد حسین شاہ کے مطابق پریڈی پولیس نے ملزم اعجاز علی ببر کو اُس وقت گرفتار کیا جبکہ وہ مشتبہ حالت میں کھڑا ہوا تھا، گشت پر مامور پولسی افسر نے ملزم کی شناخت پوچھی تو اُس نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے کارڈ دکھایا۔

موبائل افسر کو شک ہوا تو اس نے مذکورہ ادارے سے تفصیلات کا تبادلہ کیا، جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم جعلی افسر ہے اور  اس نام کا کوئی بھی افسر یا ملازم نہیں ہے۔

پولیس نے جب ملزم کی تلاشی لی تو اُس کے بٹوے سے  پاک فوج کے اعلی ترین افسران کی تصاویر بھی ملی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر: twitter.com/zarayenews

فیس بک: facebook/zarayenews

انسٹاگرام : instagram/zarayenews

یوٹیوب: @ZarayeNews