Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران خان کے بیان پر آصف علی زردادری کا سخت ردعمل | زرائع نیوز

عمران خان کے بیان پر آصف علی زردادری کا سخت ردعمل

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک سازشی کی جانب سے اداروں اور ان کے سربراہوں کے خلاف حالیہ بیان کو ایک بین الاقوامی سازش کا حصہ قرار دیا ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستانی اداروں کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازشی اقتدار کی ہوس میں باؤلا ہو چکا ہے، سرحد پار سے ڈکٹیشن لے کر پاکستان اور اس کے اداروں کی سالمیت پر حملہ آور ہونے والے سازشی کی تمام حرکتوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آصف زردای نے کہا کہ اس شخص کے دور حکومت میں اداروں کو اپنے ذاتی عزائم کی تکمیل کے لیے بری طرح استعمال کیا گیا لیکن حکومت اس سازشی کی جانب سے اداروں کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور حکومت اس شخص کی ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔