کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم میں کمی کرکے 5 لاکھ کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں۔
عدالت کے استفسار پر دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔ عدالت نے ملزمہ کی درخواست پر ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔
