Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
مولانا طارق جمیل رمضان ٹرانسمیشن کے حق میں اہم بیان |

مولانا طارق جمیل رمضان ٹرانسمیشن کے حق میں اہم بیان

اسلام آباد: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے رمضان ٹرانسمیشن کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے رمضان کی نشریات کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ’’اگر اداکار اور فنکار رمضان ٹرانسمیشن خیرخواہی کے مقصد سے کررہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’’ویسے بھی دین کی بات کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے مگر پروگراموں میں جو فضولیات ہوتی ہیں اُن کو روکنا چاہیے کیونکہ غیر ضروری کاموں میں حصہ لینا ٹھیک نہیں ہے‘‘۔

’’رمضان ٹرانسمیشن ہمارے لیے عبادت ہے‘‘

یاد رہے کہ رواں سال رمضان المبارک کے آغاز سے قبل ایک نئی بحث کا آغاز اُس وقت شروع ہوا تھا جب پنجاب اسمبلی میں فنکاروں کے رمضان پروگرام کرنے پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔

صنم بلوچ کا رمضان شو نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان، یہ اقدام کیوں‌ اٹھایا؟‌ جانیے