Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات دینا بند کریں, شرجیل میمن | زرائع نیوز

عمران ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات دینا بند کریں, شرجیل میمن

کراچی : سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ہالی ووڈ کی فلمیں دیکھ کر مفروضوں پر بیانات دینا بند کریں، لگتا ہے ان کے ذہن پر جادو ٹونے کا زیادہ اثر ہو گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے خطاب میں بہکی بہکی باتیں کر رہے تھے، اس سے لگ رہا تھا کہ وہ شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعجب سمجھیں یا حسنِ اتفاق کہ بیرونی ممالک کے لابسٹ عمران خان کے پے رول پر ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ لابسٹ روزانہ کی بنیاد پر عمران خان کے حق میں بیانات جاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غیر ملکیوں کے عمران خان کے حق میں بیانات ملکی خودمختاری میں مداخلت سمجھتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان سن لیں کہ پاکستان میں حکومت لابنگ فرم اور بیرونی دباؤ میں نہیں آئے گی۔