Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
شارع فیصل پر پنک بس کو بارش کے دوران حادثہ |

شارع فیصل پر پنک بس کو بارش کے دوران حادثہ

کراچی : شارعِ فیصل پر خواتین کے لیے مخصوص پنک بس کو بارش کے دوران حادثے کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر خواتین محفوظ رہیں۔

پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں میری ویڈر ٹاور سے ماڈل کالونی کی طرف جانے والی پنک بس تیز بارش کے دوران بے قابو ہوکر فوزیہ وہاب فلائی اوور کی فٹ پاتھ اور حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد بس شارِع فیصل پر ترچھی ہو گئی جس سے مرکزی شاہراہ کے چاروں ٹریک آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریفک کا رخ دوسری طرف موڑا کردیا جبکہ ہیوی مشینری کو منگوا کر بس کو سڑک سے ہٹا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں بس کو جزوی نقصان پہنچا تاہم بس میں سوار تمام خواتین مسافر محفوظ رہیں۔