Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بنگلورمیں گرفتارحیدرآباد کی لڑکی لاہورپہنچ گئی | زرائع نیوز

بنگلورمیں گرفتارحیدرآباد کی لڑکی لاہورپہنچ گئی

حیدرآباد: بھارتی شہربنگلورمیں گرفتارہونیوالی حیدرآباد کی رہائشی لڑکی اقراء جیوانی لاہورپہنچ گئی،لڑکی کو واہگہ بارڈرپرپاکستان کے حوالے کیا گیا۔

حیدرآباد کی رہائشی لڑکی اقراء جیوانی کو واہگہ بارڈرکے ذریعے بھارتی حکام نے پاکستان کے حوالے کردیا،اقراء جیوانی کو بھارتی شہربنگلورمیں پولیس نے غیرقانونی طورپرمقیم ہونے کے جرم میں گرفتارکیا تھا،لڑکی کیساتھ ایک ہندو لڑکے کو بھی گرفتارکیا گیا تھا۔

اقراء جیوانی کے والد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اقراء جیوانی کو لینے لاہورجارہے ہیں،واضح رہے کہ اقراء جیوانی حیدرآباد سے 19 ستمبر 2022 کو لاپتا ہوگئی تھی۔

بعدمیں انکشاف ہوا کہ لڑکی کی آن لائن گیم کھیلتے ہوئے بھارتی لڑکے سے دوستی ہوئی اوروہ بھارت چلی گئی تھی۔