Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلوچستان فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں سمیت 14 افراد شناخت کے بعد قتل | زرائع نیوز

بلوچستان فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں سمیت 14 افراد شناخت کے بعد قتل

ﮐﻮﺋﭩﮧ : ﻣﮑﺮﺍﻥ ﮐﻮﺳﭩﻞ ﮨﺎﺋﯽ ﻭﮮ ﭘﺮ ﻧﺎﻣﻌﻠﻮﻡ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﻧﮯ بس روک کر مسافروں کو شناخت کے بعد قتل کردیا، مرنے والوں میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوث نامعلوم افراد نے کوسٹل ہائیوے پر بس کو روکا اور تمام مسافروں کو نیچے اتار کر اُن کے شناختی کارڈ دیکھ کر شناخت کی۔

شناخت ہونے والوں کو ایک جگہ کھڑا کر دیا گیا جس کے بعد مسلح افراد نے انہیں سڑک پر ہی فائرنگ کر کے قتل کردیا، مرنے والوں کی تعداد چودہ ہے۔ ہلاک شدگان میں سے 9 کا تعلق پاکستان نیوی ، 1 پاکستان کوسٹ گارڈ اور ایک لیویز کا اہلکار ہے۔

مقتولین چھٹیاں منانے کے لیے گھر جارہے تھے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کو بھی شناخت کے بعد مارا گیا۔

اورماڑہ فائرنگ اپڈیٹ

بوقت 09:10بجے دن اورماڑہ “بی” ایریا منیجی کے مقام پر شہید ہونے والے اہلکاروں کے نام ذیل معلوم ہوئے ہیں

(1)۔یوسف

(2)۔ وسیم

(3)۔فرحان اللہ

(4)۔ علی رضا

(5)۔ ذوالفقار

(6)ہارون

(7)علی اصغر

(8)حمزہ

(9)۔رضوان

(10) ۔ وسیم

(11)۔ذہین

بقایا (03) اہلکاروں کے نام معلوم کیے جارہے ہیں جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے (9) کا تعلق نیوی،

(1) کوسٹ گارڈ اور

(1) ائیرفورس کا ملازم بتلایا جاتا ہے۔

پاکستان نیوی کا شہید ہونے والا اہلکار

مزید معلوما ت حاصل کی جارہی ہے

دوسری جانب حکومت نے کوسٹل ہائی وے واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا انکشاف کردیا۔