Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کامران ٹیسوری کی گورنرخیبرپختونخوا،وزیراعلیٰ سے ملاقات | زرائع نیوز

کامران ٹیسوری کی گورنرخیبرپختونخوا،وزیراعلیٰ سے ملاقات

کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے گورنرہائوس پشاور میں ملاقات کی ۔

گورنرسندھ نے گورنرحاجی غلام علی سے سانحہ پشاورپولیس لائن پر اظہار افسوس کیا،شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی بھی کیا ۔ ملاقات میں دہشت گردی واقعات کی مذمت، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ، باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں گورنرکے پی نے کراچی پولیس آفس پر حملہ کی مذمت کی ۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے دونوں واقعات ملک دشمن عناصر کی سازش ہیں،پاکستانی قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے،دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرکے دم لیں گے۔ گورنرخیبر پختونخوا غلام علی نے کہا کہ دہشت گرد انسان کہلائے جانے کے بھی مستحق نہیں،گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پشاور میں نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے مابین قریبی تعاون ، وفود کے تبادلوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں پشاور اور کراچی میں ہونے والے دہشت گرد ی کے واقعات کی شدید مذمت بھی کی گئی ۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ دہشت گرد ی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پشاور اور کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانا عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشت گردی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان نے کہا کہ تعزیت کے لئے آنے پر گورنرسندھ کے مشکور ہیں۔