کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کی 6 جامعات میں وائس چانسلرکا تقررکردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرثمرین حسین کو داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی،ڈاکٹرطحہٰ علی کو مہران انجینئرنگ یونیورسٹی،ڈاکٹرآصف شیخ کو آئی بی اے سکھر،بیگم نصرت بھٹو خواتین یونیورسٹی میں ڈاکٹرتہمینہ مگن،اروڑیونیورسٹی سکھرمیں زاہد کھنڈ اوراللہ بخش یونیورسٹی جامشورو میں ڈاکٹراربیلا بھٹو کو وائس چانسلر مقررکیا گیا ہے۔
تقرریوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جلد جاری ہونیکا امکان ہے۔