Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
الیکشن کمیشن مغل بادشاہ بن گیا،آئین مانتا ہے نہ صدر کا خط،علی زیدی |

الیکشن کمیشن مغل بادشاہ بن گیا،آئین مانتا ہے نہ صدر کا خط،علی زیدی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی ملک کے آئینی صدر ہیں،انہوں نے خط لکھا جس کا جواب الیکشن کمیشن نے ٹی وی پر بیان کے ذریعے دیا،الیکشن کمیشن مغل بادشاہ بن گیا ہے، وہ نہ آئین مانتا ہے نہ صدر کا خط مانتا ہے اور ہی ہی اس کو الیکشن کروانا ہے۔عدالتی حکم کے بغیر کسی کی فون کال کو ریکارڈ نہیں کیا جاسکتا،جنرل باجوہ نے خود کہا کہ اس کے پاس سب کی ریکارڈنگ ہے،ان کا یہ کام تھا کہ ریکارڈنگ کرتے رہیں؟ یہ سلسلہ چلتا رہا تو پتا نہیں معاملہ کہاں جاکر رکے گا،ریکارڈنگ کرنے سے ان کے اپنے ہی لوگوں کا اعتماد ختم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایک ملین لوگ ملک سے باہر چلے گئے۔ لوگ روزی سے زیادہ عزت کی تلاش میں ملک سے جارہے ہیں۔ کیا ریکارڈنگ سے ملک کے حالات اور معیشت ٹھیک ہو جائے گی؟ روز ٹی وی پر دیکھتے ہیں کہ یہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوششیں کرتے ہیں لیکن وہاں کارکنان کی نفری دیکھ کر کہتے ہیں کہ ہم تو معمول کا مارچ کر رہے ہیں۔ یہ بدترین انتقامی سیاست کر رہے ہیں جبکہ ہمارے دور میں سوائے ایک کیس کے ان پر کوئی بھی کیس نہیں بنا۔

علی زیدی نے مزید کہاکہ ان کے خلاف سارے کیسز پہلے سے بنے ہوئے تھے،مریم صفدر کہتی ہے کہ شوکت ترین کے زمانے میں مہنگائی تھی،اسحاق ڈار اسے کم کررہے ہیں،ان لوگوں کا ضمیر سویا نہیں بلکہ مرا ہوا ہے،ان کے کپڑے دنیا کے سامنے اتر گئے،وزیر دفاع خود کہہ رہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہوچکا ہے، ہم نے پچپن لاکھ نوکریوں فراہم کیں۔ ہمارے دور میں جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تھی۔ ہمارے دور میں ملک خوشحال تھا ،اب ہمیں ہی خطرناک کہا جا رہا ہے،خان صاحب کو ضمانت نہیں ملتی، مگران پر جس نے حملہ کیا اسے ضمانت مل گئی۔

دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ مسٹر پلیٹلیٹ پچاس روپے کے پیپر پر ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے۔ ہم نے کبھی بھی پروڈکشن آرڈر نہیں روکے، عمران خان کیوں گرفتاری دیں؟ جب دینی ہوگی تو دینگے ہمارے اوپر جھوٹے کیسز بنے ، ہم کیسز لڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جیل سے نہیں ڈرتے مگر ہم جھوٹ نہیں مانیں گے۔ ہم گرفتاریوں مختلف لیولز پر دیں گے۔ لوگ اپنی خوشی سے آرہے ہیں کہ ہم عمران کے لیے جیل جائیں گے۔ اب اس ملک میں مقدس گایوں کی فہرست میں زرداری اور بلاول کا نام بھی آگیا ہے،شیخ رشید کو توہین بلاول پر پکڑا گیا۔