Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دوائیں بے اثر،بیمارہتھنی’’ نورجہاں ‘‘ مزید کمزور ہوگئی | زرائع نیوز

دوائیں بے اثر،بیمارہتھنی’’ نورجہاں ‘‘ مزید کمزور ہوگئی

کراچی : چڑیا گھر کی ہتھنی نورجہاں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے۔دوائیں بے سود ثابت ہورہی ہیں۔ بیمار ہتھنی کی طبعیت میں تاحال بہتری نہیں آئی۔ علاج کے باوجود نورجہاں مزید کمزور ہوگئی۔

عالمی ماہرین اور مقامی ڈاکٹرز کی ہدایت کے برخلاف چڑیا گھر انتظامیہ نے اداکاروں کے لئے بیمار ہھتنی کا کمپاونڈ کھول دیا۔ ڈاکٹرز نے ہتنی نورجہاں کے کمپاونڈ آئی سی یو قرار دے کر طبی عملے کے علاوہ کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ رات کے اوقات میں بیمار ہھتنی کے ساتھ غیر متعلقہ خواتین کا ہھتنی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز منظر عام پر آ گئی۔

رات میں خواتین کے چڑیا گھر میں آمد رفت اور ویڈیو بنانے کے انکشاف نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میونسپل کمشنر کے کردار پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر کی بیمار ہھتنی نورجہاں کی طبعیت علاج کے باوجود بہتر نا ہوسکی ہے گزشتہ بو روز سے نورجہان کو دی جانے والی ملٹی وٹامنز اور اینٹی بایوٹک ادویات بے سود دکھائی دے رہی ہیں۔

نورجہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے جبکہ کرین کے ذریعے اٹھانے کی وجہ سے اب ہتھنی کی کھال بھی مختلف جہگوں سے پھٹ گئی ہے جس کا جلد کے ڈاکٹرز نے علاج شروع کردیا ہے تاہم تمام تر علاج کے باوجود نورجہاں کی حالت بدستورتشویش ناک ہے دوسری طرف چڑیاگھر انتظامیہ نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے برخلاف رات کے اوقات میں اداکاروں کے لئے نورجہاں کا کمپاونڈ کھول دیا ہے۔

چڑیا گھر میں تعینات فوٹو گرافر نے اداکارہ کی ایک وڈیو شوشل میڈیا پر شیئر کی جو اداکارہ نے ناصرف بیمار ہتھنی کے کمپاوںڈ میں بنائی بلکہ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ ہتھنی کے برابر میں بیٹھ کر مسلسل ہتھنی کو ہاتھ بھی لگا رہی ہے ۔

اداکارہ نے وڈیو میں بتایا کہ اس نے بیمارنورجہاں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا بھی کھلایا ہے جبکہ عالمی تنظیم فورپاز کے ڈاکٹرز نے ہتھنی نورجہاں کے کمپاونڈ میں طبی عملے کے علاوہ کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔