کراچی: عیدالفطر پر مہمانوں کا منہ میٹھا کرنے کی غرض سے مٹھائی اور دیگر لوازمات کی خریداری کیلئے مٹھائی کی دکانوں اور بیکریز پر رش رہا۔

شہری مٹھائی، کولڈ ڈرنک، کیک، سویاں، شیر خورمہ، پاپ کون، چپس، نمکو، نمک پارے و دیگر چٹ پٹی اشیاء خریدتے دکھائی دیئے۔

ہر کوئی مزے مزے کے کھانوں کی تیاریوں کے لئے دکانوں اور مارکیٹوں میں دکھائی دیا۔

چاند رات کو حلوائی کی دکانوں کے ساتھ بیکریز پر کیک کی خریداری عروج پر رہی۔

