Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مرغی کاگوشت بیف سے بھی مہنگا ہونے والا ہے ! | زرائع نیوز

مرغی کاگوشت بیف سے بھی مہنگا ہونے والا ہے !

کراچی : فیڈ کا بحران،مرغی کا گوشت بیف سے بھی مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق وفاق دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کو مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد تاجروں اور پولٹری فارمرز نے خبردار کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی نسبتاً کم نرخوں پر دستیابی قصہ پارینہ بن سکتی ہے اور فیڈ کا بحران جاری رہا تو جلد ہی چکن گائے کے گوشت جتنی مہنگی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرغی کے گوشت کی قیمت 800 روپے فی کلو سے بھی زیادہ یا تقریباً سرخ گوشت کے برابر پہنچ سکتی ہے ،اسلام آباد میں زندہ برائلر مرغی 370 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن اور آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن ے دھمکی دی کہ اگر حکومت نے فوری طور پر ان کے ان 2 صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو جمعرات پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج کیا جائے گا