Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی | زرائع نیوز

ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد: ملکی برآمدات کو بڑھانے کا مشن،وفاقی حکومت نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک،سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری خزانہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے 14 روز میں سفارشات طلب کی گئی ہیں۔رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک برآمدات میں 5 اعشاریہ 79 فیصد کمی ہوئی،دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر 16 اعشاریہ 64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 3 اعشاریہ 64 فیصد کم ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر 15 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئیں۔ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 14 ارب 24 کروڑ ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔