Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاناما کیس: جاوید کیانی پر جے آئی ٹی کا دباؤ، شریف فیملی کیخلاف گواہی کی پیش کش | زرائع نیوز

پاناما کیس: جاوید کیانی پر جے آئی ٹی کا دباؤ، شریف فیملی کیخلاف گواہی کی پیش کش

پاناما کیس کی جے آئی ٹی میں حدیبیہ پیپرز ملزکیس کے اہم کردار جاوید کیانی کے 3بار پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جاوید کیانی کو پرویز مشرف دور میں نیب نے حدیبیہ پیپرز مل کیس میں گرفتار کیا تھا تاہم تفتیشی افسر ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکے جس پر احتساب عدالت لاہور کے جج منیر احمد شیخ نے ایک سال بعد انھیں باعزت بری کردیا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی نے 3 بار طلب کیا اور تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ جاوید کیانی نے جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا، اس دوران انھیں جے آئی ٹی کی طرف سے یہ کہا گیا کہ وہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے وعدہ معاف گواہ بن جائیں تاہم جاوید کیانی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور جے آئی ٹی کو احتساب عدالت کی طرف سے اپنی بریت کے فیصلے کی دستاویزات بھی فراہم کیں۔

تیسری پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے بعض ارکان نے انھیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ اگر وہ وعدہ معاف گواہ بن جاتے ہیں تو انھیں کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ وہ اس کیس کی پیچید گیوں سے بھی بچ جائیں گے۔