گلگت کے صحافیوں نے احتجاج کیا ہے کہ اُن کے ساتھ ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکار بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرتے ہیں۔
اطلاعات کے مطاق سناخت کرائے جانے کے باوجود پولیس اہلکاروں نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی سے بدمعاشی کی اور اُس کی تذلیل کرتے ہوئے گالیاں دیں۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق میڈیا کے کارڈ تین سو روپے میں بن جاتے ہیں اور اس پر نوجوان جعلی صحافی بن کر لوگوں کو دھمکاتے ہیں۔
صحافیوں کے ساتھ گلگت میں پیش آںے والے واقعے پر نیوز ایکشن نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
نیوز ایکشن کمیٹی نے تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور عندیہ دیا کہ محکمہ پولیس گلگت نے کاروائی ناکی تونیوز ایکشن کمیٹی ملک گیر احتجاج کرے گی۔ پولیس اہکاروں کی صحافی کو لاک اپ میں بند کرنے کی دھمکی قابل مذمت عمل ہے۔
مقامی صحافیوں کے مطابق میڈیا کارکن سے بدتمیزی کا واقع یادگار چوک پر لگے ہوئے پالیس ناکے پر پیش آیا۔ دیگر صحافیوں نے گلگت سمیت ملک بھر کےصحافیوں کا آئی جی گلگت بلتستان سے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ