Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کاروباری پلیٹ فارم بازار انڈسٹریل متعارف | زرائع نیوز

کاروباری پلیٹ فارم بازار انڈسٹریل متعارف

کراچی : پاکستان کا سرکردہ بی ٹو بی کامرس فن ٹیک اور 5ملین سے زائد کاروباروں کا سپلائی چین پلیٹ فارم ،بازار پاکستان بھر کے مینو فیکچررز کےلئے خام مال کی آسان خریداری کےلئے اپنا جدید ترین کاروباری پلیٹ فارم،بازار انڈسٹریل متعارف کرارہا ہے۔

بازار ملک بھر میںکاروبار کے متعدد عمومی حصوںمیں آپریشنز کو آسان بنانے کےلئے مصنوعات کی ڈیجیٹل رینج فراہم کرتا ہے۔بازار نے 2020میںاپنے آغاز کے بعد سے وینچر فنانسنگ میں100ملین ڈالرز سے زائد اکھٹاکیا ہے۔

50سے زائد شہروںمیںاپنی موجودگی کے ساتھ نمایاں مرچنٹ بن گیا ہے۔بازار انڈسٹریل کے آغاز کے ساتھ بازار کیمیکلز،تعمیرات،اسٹیل،ٹیکسٹائل،پولیمر،اور پینٹ وغیرہ پر مشتمل15سے زائد کٹیگریز میںخام مال کی خریداری کے سلسلے میںسپلائرز اور خریداروں کو درپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کررہا ہے۔