اسد درانی کے را اور ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطوں کے شواہد ہیں، وزات دفاع کا عدالت کو جواب
وزارت دفاع نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر تحریری جواب داخل کرا دیا۔
وزارت دفاع کے جواب کی کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی ہے۔ وزرات دفاع نے جواب میں کہا ہے کہ اسد درانی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ساتھ 2008 سے جڑے ہیں اور وہ دوسرے ملک دشمن عناصر کے ساتھ بھی 2008 سے رابطے میں ہیں۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ اسد درانی نے ملک سے باہرجانے کیلئے عدالت سے نام ای سی ایل سے ہٹانےکی درخواست کررکھی ہے تاہم اسد درانی کا نام وزارت دفاع کی سفارش پر 2019 میں ای سی ایل پر رکھاگیا تھا۔
تحریری جواب کے مطابق اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے ساتھ مل کے ’اسپائی کرانیکلز‘ نامی کتاب لکھی، کتاب کے معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا کا مواد آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1952 کی خلاف ورزی ہے۔
وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس طرز کی اور بھی کئی کتابیں پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور قومی سلامتی کےخلاف تکمیل کے عمل میں ہیں جبکہ اسد درانی کی اکتوبر 2020 کو سوشل میڈیا پر دی گی رائے کو بھی مناسب نہیں سمجھا گیا۔
وزارت دفاعی اپنے جواب میں لکھا کہ اسد درانی کا اس کتاب کیلئے باہرجانا، پینل انٹرویو یا بین الاقوامی کانفرنس میں حصہ لینا قومی سلامتی کے خلاف ہے، موجود قانون کے مطابق ایسا شخص پاکستان سے باہرنہیں جا سکتا جس پر ملک کے خلاف سازش کا الزام ہو۔
جواب میں مزید کہا گیا ہےکہ ایسا شخص باہر نہیں جاسکتا جس پرمخبری، قومی سلامتی کے خطرے یادہشتگردی کا الزام ہو۔
وزرات دفاع نے درخواست کی ہے کہ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نا ہٹایا جائے کیونکہ اسد درانی نے وزارت دفاع کو تحریری بیان میں اس طرح سرگرمیوں سے دور رہنے کا حلف دیا تھا لیکن ابھی تک ان کی طرف سے اس حلف کی پاسداری دکھائی نہیں دیتی۔
دوسری جانب وزارت دفاع کے جواب پر اسد درانی کا کہنا تھا کہ وہ وزارت دفاع کے اس الزام پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے کیونکہ معاملہ عدالت میں ہے اور جوڈیشل پراسیس کے ذریعے ہی حل ہونا چاہیے۔
اُدھر ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت فروری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جبکہ جنرل ریٹائرڈ اسددرانی فروری کے دوسرے ہفتے میں اس کیس کی سماعت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایمآئی) کے بھی ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔
نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل
zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ
ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو
جگہ دی جائے گی۔

