اسلام آباد : کابینہ ڈویژن نے آئندہ سبال کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کی تفصیلات
جاری کر دیں۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سال 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔
سال 2023 میں 16 عام تعطیلات میں سے دو اتوار کے روز ہوں گی۔
2جنوری، 22 مارچ اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہو گی۔
مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی۔غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال مین 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔