کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی سمیت 4 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کرنے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں لڑکی سمیت 4 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
پولیس حکام کی طرف سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ شہری یاسین گلزار ہجری کے علاقے سے لاپتا ہے۔
لاپتا افراد کی کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ لڑکی نے پسند کی شادی کردی لی ہے۔ عدالت نے غیر تسلی بخش رپورٹس پیش کرنے پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے زمان ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا شہری شاکر کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔ عدالت نے زمان ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے لاپتا افراد کے معاملے پر جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کرنے کا حکم دیدیا۔
