Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی ایجنسی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بڑا ایکشن | زرائع نیوز

پاکستانی ایجنسی کا بانی ایم کیو ایم کے خلاف بڑا ایکشن

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے پاکستان اور بیرونِ ممالک میں موجود اُن کی تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نمائندے کو ملنے والے رپورٹ کے مطابق ‏ایف آئی اے نے بانی متحدہ کی جائیداد ضبطگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا، اس ضمن میں ‏ایف آئی اے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز احمد نے اے ٹی سی میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ‏بانی متحدہ، افتخارحسین، محمدانور، کاشف خان، کامران کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ ‏ملزمان کوعدالت عمران فاروق قتل کیس میں اشتہاری قراردےچکی ہے لہزا ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔

‏چاروں ملزمان جان بوجھ کرروپوش ہوئے،ایف آئی اے

‏چاروں ملزمان کی جائیدادیں بحق سرکارضبط کی جائیں،استدعا