Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پنجاب، خراب بس سے اتر کر دوسری بس کا انتظار کرنے والی خاتون 6 افراد کی درندگی کا نشانہ بن گئیں | زرائع نیوز

پنجاب، خراب بس سے اتر کر دوسری بس کا انتظار کرنے والی خاتون 6 افراد کی درندگی کا نشانہ بن گئیں

پنجاب، خراب بس سے اتر کر دوسری بس کا انتظار کرنے والی خاتون 6 افراد کی درندگی کا نشانہ بن گئیں

لاہور: پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں واقع جڑانوالا روڈ پر تھانہ مانگٹا نوالا کی حدود میں چھ درندہ صفت ملزمان نے بس کے انتظار میں سڑک پر کھڑی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے کا کہان تھا کہ سفاک ملزمان سڑک پرکھڑی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے  پانچ دن بعد مقدمہ درج کیا، البتہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ بس خراب ہونے کے بعد وہ سڑک پر اتر کر دوسری گاڑی کا انتظار کررہی تھی کہ اس دوران کار سوار افراد نے اُسے لفٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ بیٹھایا اور نشہ آوز چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا جبکہ مقدمہ 29 ستمبر کو منگٹانوالا تھانے میں درج کیا گیا۔