Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پولیس وردی میں‌ ملبوث اینٹی کرپشن کے جعلی اہلکار دکانوں‌ کا صفایا کرنے لگے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج | زرائع نیوز

پولیس وردی میں‌ ملبوث اینٹی کرپشن کے جعلی اہلکار دکانوں‌ کا صفایا کرنے لگے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج

محترم جناب اسٹیشن ہاوس پولیس افسر بلال کالونی تھانہ نیوکراچی

جناب عالیٰ

گجر ڈیری دودھ کا مشہور برانڈ ہے جس کا مرکزی آفس و دودھ کی آوٹ لیٹ نیو کراچی سندھی ہوٹل پر ہے یہاں پر 1 دسمبر 2019 کو تقریبا 16 لڑکے 8 موٹر سائیکلوں پر اسلحہ بردار آئے جنہوں نے پولیس سے ملتا جلتا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور ان تمام لوگوں نے اپنے آپ کو اینٹی کرپشن کے اہلکار بتایا اور میری مرکزی سیلز آوٹ لیٹ کے کاوْنٹر پر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ آپ لوگ جو دودھ بیچ رہے ہو اس میں ملاوٹ ہے لہذا ہم آپ کو اٹھا کر لے جائیں گے اور ساٹھ ہزار جرمانہ بھی کیا ہے جرمانہ دیں یا پھر ہم ابھی موبائیلیں بلا کر سب کو اٹھا کر لے جائیں گے اور اس آوٹ لیٹ کو سیل کریں دیں گے جناب عالی گجر ڈیری (جوکہ ایک مشہور پروسس پیک ملک کا برانڈ ہے) ہمارے مینیجر نے ان سے درخواست کی کہ آپ سیلز پوائنٹ سے ہٹ کر ہم سے بات کریں اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت موجود ہے کہ گجر ڈیری کے پیک دودھ میں کسی طرح کی بھی ملاوٹ ہے تو اس الزام کو ثابت کرنے کے لئے کوئی لیب رپورٹ پیش کریں جو وہ نا پیش کرسکےاور مینیجر کو مزید الجھانے اور ڈرانے کی کوشش کرنے لگے جس کی بنا پر مینیجر نے ان سے درخواست کی کہ آپ لوگ کیوں بلاوجہ لوگوں کا مجمع اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس سے ہماری ساکھ متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہاں کہ ہم اتھارٹی ہیں اور آپ پر ساٹھ ہزار کے جرمانہ کریں گے اور گرفتار بھی کریں گے اب منیجر کو اندازہ ہو چلا تھا کہ یہ کچھ نہ کچھ کرنے کی غرض سے آئے ہیں تو منیجر نے آل پاکستان ڈیری & کیٹل فارمرز ایسوس ایشن کے صدر شاکر عمر گجر صاحب کو کال ملائی انہیں تمام معاملہ بتایا لہٰذا شاکر عمر گجر صاحب سے ان کی بات کرائی شاکر عمر گجر نے ان کا نمبر لے کر ان کے موبائل نمبر پر کال کی جعلی اہلکار نے اپنا نمبر 03102232566 دیا جس پر شاکر عمر صاحب نےاپنے نمبر سے 18:21 پر کال کی جو کہ 7 منٹ کی تھی اور ان سے انہوں نے بات کی اور کہا کہ آج چھٹی کا دن ہے اور یہ معاملہ اینٹی کرپشن کے زمرے میں بھی نہیں آتا تو اچھی خاصی بحث کے بعد انھوں شور شرابا شروع کردیا اور کہتے رہے کہ تم کرپشن کررہے ہو اور ادارے کی جانب سے 60 ہزار کا جرمانہ ہے ہم نے ان سے کہا کہ اگر آپ اینٹی کرپشن سے ہیں اور ہم نے کوئی کرپشن کی ہے تو اپنے دائرہ اختیار کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں گرفتار کریں پر خدارا ہمارے کاروبار کو خراب نہ کریں پر ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگی یہی وجہ تھی کہ ہمارے منیجر اس بات کو بھانپ گئیے کہ ان کے مقاصد خطرناک ہیں جس کی بنا پر منیجر نے مجھے کال کی کہ سر یہ معاملہ ہے اور 16 لڑکے پولیس کی وردی میں آئے ھیں اور اپنے آپ کو انٹی کرپشن کے اہلکار بتا رہے ہیں جو کی یقینی طور پر جعلی ہیں کاوْنٹر پر جم کر کھڑے ہیں اور ساٹھ ہزار روپیہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جرمانہ (جو کہ بھتہ ہے) طلب کررہے ہیں ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں آوٹ لیٹ کو سیل اور تمام عملے کو اٹھا کر لے جانے کی دھمکی دے رہے ہیں اور کسٹمرز کو بھڑکا کر ایک مجمع اکٹھا کررہے ہیں تو میں نے کہا آپ انہیں روکیں میں آتا ہوں جب ان لوگوں کو بتایا کہ آپ انتظار کریں اب قانون ہی آپ کی باتوں کا جواب دے گا لہذا انتظار کریں گجر ڈیری کے اونر آرہے ہیں تمام قانونی ڈاکومنٹس اور متعلقہ پولیس اور ہمارے وکلاء کے ساتھ تو وہ جعلی اینٹی کرپشن والے لوگ بھاگ کھڑے ہوئے.

جناب عالی میری آپ سے درخواست ہے کہ ان جعلی اینٹی کرپشن اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ہم یہاں پچھلے 40 سالوں سے کاروبار کررہے ہیں اگر اسی طرح کوئی بھی جعلی اینٹی کرپشن کے نام پر لوٹ مار کرنے والے بھتہ خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ماضی میں بھی ہم نے ایسے واقعات کا سامنا کرچکے ہیں اور ایسے ہی ایک واقعے میں گجر ڈیری پر ہمارے والد ظالموں کی گولیوں کا شکار ہوئے اس واقعے نے دوبارہ وہ وقت تازہ کردیا ہے ہم بہت خوف زدہ ہوچکے ہیں ارباب اختیار سے گزارش کرتے ہیں کہ اس معاملے کو حل فرمائیں اگر ہماری داد رسی نہ کی گئی تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوجائیں گے اور پریس کانفرنس کرکے اپنا معاملہ عوام تک پہنچائیں گے کہ یہاں کراچی میں ہمارے لئیے کاروبار کرنا مشکلسے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا ااگر ایسا ہی چلتا رہا تو ہم ہجرت کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور ملک چھوڑ جائیں گے خدارا آپ اس واقعے کا ایکشن لیں میرا دعوی’ کہ جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف بھتہ مانگنے اور نہ دینے کی صورت میں اغوا و جان سے مارنے کی دھمکیوں پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں ، میں نے ان لوگوں کی سی سی ٹی وی درخواست کے ساتھ منسلک کردی ۔

عین نوازش ہوگی

سیف احمد

جنرل مینیجر

گجر ڈیری

03131035133

کاپی برائے اطلاع

1)چیف جسٹس آف پاکستان*

2)چیف آف آرمی اسٹاف*

3)وزیر اعلی’ سندھ*

4)گورنر سندھ*

5)ایس ایس پی سینٹرل*

6)آئی جی سندھ*

7)ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن* 8)صدر ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان*