Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حیدرآباد یونیورسٹی کی کھل مخالفت، ایم کیو ایم پی پی پر پھٹ پڑی | زرائع نیوز

حیدرآباد یونیورسٹی کی کھل مخالفت، ایم کیو ایم پی پی پر پھٹ پڑی

کراچی: حیدرآباد میں یونیورسٹی کے سنگِ بنیاد پر پیپلزپارٹی کے سوالات پر ایم کیو ایم نے سندھ کی حکومتی جماعت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایم کیو ایم کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی کو تکلیف حیدرآبادمیں یونیورسٹی کےقیام سےہے، سنگِ بنیاد کے بعد جو سیاسی جماعت برائیاں گنوارہی ہے وہی پیپلزپارٹی ووٹ مانگنےآتی رہی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وزیرتعلیم سندھ نےکہاتھاحیدرآبادیونیورسٹی میری لاش پربنےگی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجودرسگاہ بننےکی مخالفت کررہی ہے، یونیورسٹی کےقیام میں پیپلزپارٹی کوآگےبڑھ کرحصہ ڈالناچاہیے۔

یاد رہے کہ چار روز قبل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کا سنگِ بنیاد رکھتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تعلیم کی مدد سے ہی قوم کو ترقی دلائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے کنونیئر اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی سے دریافت کیا تھا کہ اُن لوگوں کے نام بتائیں جو یونیورسٹی کے قیام کے خلاف ہیں۔

اسی موقع پر وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے کابینہ میں موجود دو اراکین اسمبلی کی تعریف بھی کی تھی اور کہا تھا کہ دیگر کے مقابلے میں فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی بہت نفیس آدمی ہیں۔