واشنگٹن: امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں حالیہ اقدامات پر پاکستان کے شکر گزار ہیں جبکہ امریکی سفارت خانے نے دورے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ طالبان رہنماؤں کو سفری سہولیات فراہم کرنے پر امریکا پاکستان کا مشکور ہے۔
زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، امریکی سفارت خانے کا اعلامیہ جاری
امریکی سفارت خانے نے زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق نمائندہ خصوصی کا دورہ کامیاب رہا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ زلمےخلیل زادنے5اور6اپریل کوپاکستان کادورہ کیا اور اس دوران انہوں نے سول و عسکری قیادتوں سے اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی نے وزیرخارجہ،سیکرٹری خارجہ اورآرمی چیف سےملاقاتیں کیں۔
سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے زور دیا کہ افغانستان میں امن پاکستان کےمفادمیں ہے، امریکاتوقع رکھتا ہے پاکستان اس عمل میں اپنا مثبت کردار اور تعاون جاری رکھے گا۔
دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادنے دورہ پاکستان کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’افغان امن عمل میں حالیہ اقدامات پرپاکستان کےمشکور ہیں، مسئلہ افغانستان کےحل کیلئے پاکستان کاعزم سراہتےہیں، افغان امن عمل کیلئےمزید کام کرنےکی ضرورت ہے۔