کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے چینی قونصلیٹ حملہ کیس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر جیل منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کو موصول ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ آئندہ سے مقدمے کی سماعت سینٹرل جیل میں ہوگی۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مقدمہ حساس نوعیت کاہےاس لیےمنتقل کیاجارہاہے، مقدمے میں نامزد دہشت گردوں احمدحسنین، علی احمدعرف ہاشمی اورمحمد اسلم شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ خطرناک قیدیوں کو جیل سے کلفٹن عدالت پہنچانا بہت زیادہ خطرناک ہے،اےٹی سی نےمنتظم جج کومقدمات کی منتقلی سےمتعلق خط لکھ دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ حساسیت کےپیش نظر13 مقدمات کی آئندہ سماعت جیل میں کی جائے، اےٹی سی نمبر 2 نےمنتظم عدالت کومقدمات کی منتقلی سےمتعلق لکھ دیا۔