اسلام آباد: حکومت نے محکمہ خزانہ اور ایف بی آر کی سفارش پر ایس ای سی پی افسران کو چھاپے مارنے کا اختیار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی کے ’’سیز اینڈ سرچ‘‘رولز 2019 کی منظوری دی، رولزایس ای سی پی ایکٹ1997 کے سیکشن کے 31 کےتحت تشکیل دیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ای سی پی کو چھاپے مارنے ،ریکارڈ تحویل میں لینے کا اختیار ہوگا،افسران کو وفاق،صوبائی سطح پر چھاپے مارنے کا اختیارہوگا، افسران کوکسی بھی عمارت،دفترمیں جانےکا اختیار ہوگا، انہیں دستاویزات، لیپ ٹاپ، موبائل،دیگرسامان قبضے میں لینےکا بھی اختیارہوگا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ افسران ٹھوس شواہد پر دیوار، کھڑکی اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ سکیں گے جبکہ وہ ریکارڈ کو تفتیش کے لیے قبضے میں لے سکتے ہیں۔
