Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی کے 65 فیصد رقبے پر فراہمی آب کا نیٹ ورک موجود نہیں، ناصر شاہ | زرائع نیوز

کراچی کے 65 فیصد رقبے پر فراہمی آب کا نیٹ ورک موجود نہیں، ناصر شاہ

کراچی: صوبائی وزیر بلدیا ت و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے 65 فیصد رقبے پر فراہمی آب کا نیٹ ورک موجود نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی میں محکمہ بلدیات سے متعلق وقفہ سوالات کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔

وزیر بلدیات نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کے 35 فیصد رقبے پر فراہمی آب کا نیٹ ورک نہیں ہے تاہم فری ٹینکر سروس کے ذریعے لوگوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ عدالتی حکم پر کراچی میں سات ہائیڈرنٹ کام کر رہے ہیں ۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے تقریباً 12 سو ملین گیلن پانی درکار ہے جبکہ اس وقت 50 فیصد پانی شہر کو مل رہا ہے ۔ یعنی تقریباً 6 سو ملین گیلن پانی کی کمی کاسامنا ہے سندھ حکومت کو شہریوں کو پانی کے حوالے سے تکالیف کا احساس ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت اور وژن کے تحت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات مہیا کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات میں مصروف ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی کمی کو دور کرنے کے لئے کے فور (K-IV)فیز I کئ ذر یعے 260ملین گیلن اضا فی پا نی منصو بے پر کا م جا ری ہے جبکہ ایک اور منصوبے کے تحت ہالیجی سے 65 ملین گیلن اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے پر بھی کام جلد شروع کیا جارہا ہے جس کے لئے قانونی تقاضے پور ے کئے جارہے ہیں۔