Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سیاست کریں ، دنگا فساد سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے،چوہدری شجاعت | زرائع نیوز

سیاست کریں ، دنگا فساد سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے،چوہدری شجاعت

کراچی: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے تمام جماعتیں افہام و تفہیم کی سیاست کریں دنگافساد سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے شورش کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیرخواں نہیں ہیں انتخابات ضرور ہونگے اس میں حصہ لینا ہر جماعت کا حق ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشں گاہ پر مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن. جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان. صوبائی سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. بزنسں فورم کے صدر سید سفیر شاہ اور پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر. سینیٹر سابق صوبائی وزیر بوستان علی ہوتی مرحوم کی صاحبزادی بسمہ ہوتی انکے صاحبزادہ محمد میر علی ہوتی کی مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہر سطح پر منظم و فعال ہورہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم بوستان علی ہوتی پیدائشی مسلم لیگی تھے ان کا صعوبتوں کے دوران چوہدری ظہور الہی سے کراچی جیل میں ملاقات معمول تھا وہ نڈر . بیباک اور با اصول رہنما تھے اب انکی صاحبزادی بسمہ ہوتی و صاحبزادے کی مسلم لیگ میں شمولیت خوش آئند و قابل فخر ہے۔