شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن بہار کالونی میں تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام اورنگی ٹاؤن بہار کالونی کراچی میں جاری 3 روزہ اجتماع کا آغاز کل نماز عصر کے بعد سے ہوگیا۔ہزاروں ایکٹر پر بنے پنڈال میں چوبیس گھنٹے سے پہلے کئی لوگوں کی تعداد پہنچ گئی جس کے بعد وہاں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔
اجتماع کا اختتام دو فروری کو دعا کے ساتھ ہوگا، جس میں حاضرین سمیت دیگر شہری بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
ایم کیو ایم کے وفد کا دورہ
ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر اور رکن قومی اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے وفد نے اجتماع گاہ کا دورہ کیا، خالد مقبول صدیقی نے علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ کنونیئر ایم کیو ایم نے رکن رابطہ کمیٹی اور رکن قومی اسمبلی امین الحق کو ہدایت کی کہ وہ شرکا کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندگان نے اجتماع گاہ اور اطراف میں عملے کو تعینات کردیا، جہاں شرکاء کو مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ بلدیاتی نمائندے صفائی ستھرائی کو یقینی بنارہے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی بھائی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور علماء کرام سے ملاقات کی۔ خالد مقبول بھائی کا ضلع غربی کی بلدیاتی انتظامیہ کوتبلیغی اجتماع میں ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت اور دعا کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کی برکت سے پاکستان کوامن و سلامتی کا گہوارہ بنا دے آمین#MQMpk pic.twitter.com/hcW5EdBCef
— RB Multimedia (@RB_Multimedia) January 31, 2020