Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی اے کو وکی پیڈیا پر عائد پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت | زرائع نیوز

پی ٹی اے کو وکی پیڈیا پر عائد پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت

کراچی وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے وکی پیڈیا پر لگائی گئی پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کر دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے اس معاملے پر 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کمیٹی کی صدارت کریں گے۔وزارت آئی ٹی کابینہ کمیٹی کی معاونت کرے گی، کمیٹی ایک ہفتے کے اندر اپنی سفارشات کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 3 رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارش پر وکی پیڈیا بحال کرنےکی ہدایت کی، کمیٹی وزیر قانون، وزیر اقتصادی امور اور وزیر اطلاعات پر مشتمل تھی۔