Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قیادت کا نام نہ ہونے کے یقین کے بعد سندھ حکومت کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی تفتیشی رپورٹ‌ منظر عام پر لانے کا اعلان | زرائع نیوز

قیادت کا نام نہ ہونے کے یقین کے بعد سندھ حکومت کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی تفتیشی رپورٹ‌ منظر عام پر لانے کا اعلان

سندھ حکومت کا عزیر بلوچ اور نثار مورائی کی تفتیشی رپورٹ‌ منظر عام پر لانے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے لیگ گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ اور چیئرمین فشریز نثار مورائی سمیت سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی بہت دنوں سے تین جے آئی ٹیز پر پریس کانفرنس کررہے ہیں جس میں وہ ان تمام رپورٹس کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے علی زیدی کو چلینج دیتے ہوئے کہا کہ ’علی زیدی کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ جے آئی ٹی رپورٹ میں آصف زرداری کانام دکھائیں،تینوں جےآئی ٹی رپورٹس میں پیپلزپارٹی قیادت کا کہیں ذکر نہیں ہے، لہذا اب تینوں جےآئی ٹی رپورٹس سندھ حکومت پبلک کرنےجارہی ہے، پیرکوتینوں جےآئی ٹی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کردی جائیں گی۔

یاد رہے کہ عذیر بلوچ کو گزشتہ دنوں سینٹرل جیل سے رینجرز کی تحویل میں دیا گیا ہے کیونکہ انکشاف ہوا تھا کہ وہ جیل سے بیٹھ کر دوبارہ منظم ہورہے ہیں، ملٹری کورٹ نے عذیر بلوچ کو سزا بھی سنائی ہے جسے اُن کی والدہ نے سندھ ہائی کورٹ میں چلینج کررکھا ہے۔