شاہین شاہ آفریدی فٹبال کے بھی دیوانے نکلے

لاہور : انٹر نیٹ پر فاسٹ بالر شاہین کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ فٹبال کے خوب جوہر دکھا رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر کے آفیشل پیج پر شیئر کیا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے دوران شاہین شاہ آفریدی سے سوال کیا گیا تھا کہ ان کے پسندیدہ فٹبالر کون ہیں؟

شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھاکہ میں لیونل میسی کا مداح ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ مجھے رونالڈو بھی پسند ہے۔