Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پسند کی شادی جرم بن گئی، بااثر افراد نے لڑکی ماں اور بہن کو حوالات پہنچا دیا | زرائع نیوز

پسند کی شادی جرم بن گئی، بااثر افراد نے لڑکی ماں اور بہن کو حوالات پہنچا دیا

بااثر فیملی کی بیٹی سے پسند کی شادی جرم بن گئی، بااثر افراد نے اثر رسوخ استعمال کر کے لڑکے اور لڑکے نہ صرف علیحدہ کروایا بلکہ علی کی والدہ اور بہن کو حوالات پہنچا دیا۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی حسن اور عائشہ فیاض نے خاندانی رسم و رواج کے برعکس پسند کی شادی کی، پسند کی شادی کو دنیا کا کوئی مذہب اور قانون غلط نہیں کہتا مگر بدقسمتی سے ہماری سوسائٹی میں اسے گناہ کبیرہ سمجھا جاتا ہے۔

اس معاملے میں خاندان کے خاندان اجھاڑ دیے جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ چند روز قبل نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ پیش آیا۔

علی حسن اور عائشہ نے شادی کے لیے عدالت سے رجوع کیا ، راولپنڈی کی عدالت میں شادی کے بعد لڑکی کے گھر والوں کی طرف سے علی اور عائشہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

لڑکے کے گھر والے با اثر خاندان سے تعلق رکهتے ہیں انہوں نے پولیس کی ملی بھگت سے علی کی والدہ اس کی بہن اور تین بھانجوں پر اغوا اور زنا بلجبر کا پرچہ کٹوایا جس کے بعد دو خواتین اور بھانجوں کو پولیس نے تھانے میں بند کردیا۔

علی اور عائشہ نے راولپنڈی کی ایک عدالت میں ایک استغاثہ زیر دفعہ 506 دائر کیا اور عائشہ نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا کہ اُس نے  اپنی مرضی سے شادی کی، لڑکی نے عدالت کے سامنے ان لوگوں کا بھی نام لیا جن سے ان کو اور اس کے خاوند کو جان کا خطرہ ہے ۔

اب صورتحال یہ ہے کہ کھلی عدالت میں 22 سالہ عائشہ کے بیان کے باوجود پولیس نے علی کی والدہ اور چھوٹی بہن کو اغواہ کے جھوٹے مقدمے میں حراست میں لیا ہوا ہے اور عائشہ دارالامان میں بند ہے۔

لڑکی اور لڑکے نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر نوٹس لیں اور فوری طور پر حل کروائیں۔