Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سانحہ نیوزی لینڈ، اریب کی نماز جنازہ ادا، گورنر سندھ اور میئر کراچی سمیت دیگر کی شرکت | زرائع نیوز

سانحہ نیوزی لینڈ، اریب کی نماز جنازہ ادا، گورنر سندھ اور میئر کراچی سمیت دیگر کی شرکت

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشت گرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کراچی کے نوجوان سید اریب احمد کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں نامور شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اریب کا جسدِ خاکی آج صبح نجی ایئر لائن ایمریٹس کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچایا گیا جہاں ان کی میت گھر والوں کے حوالے کی گئی۔

اس موقع پر اریب شہید کے اہلِ خانہ ایئرپورٹ پہنچے اور بہت رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

علاوہ ازیں اہم سرکاری شخصیات بھی اس موقع پر ایئر پورٹ پہنچیں جن میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، میئر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزیرِ بلدیات سعید غنی بھی شامل تھے۔

شہید کا جسد خاکی کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ان کے گھر پہنچایا گیا جہاں قریبی مسجد میں ان کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

اریب کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی جائے گی، جبکہ رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نمازِجنازہ میں شرکت کی۔

بڑی تعداد میں لوگوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت — فوٹو: ڈان نیوز