عمران خان کا ساتھ چھوڑا تو شجاع پاشا نے دھمکی دی

 لاہور: سینئرسیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جب عمران خان سے ناراض ہوکرآیا تو جنرل (ر) شجاع پاشا نے دھمکی آمیز فون کرکے کہا کہ چوہدری نثار اور خواجہ آصف کو نہیں چھوڑوں گا اور آپ سے بھی مل لوں گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’جی فارغریدہ‘‘ میں میزبان غریدہ فاروقی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ جب عمران خان سے ناراض ہوکرآیا تو جنرل (ر) شجاع پاشا نے مجھے دھمکی آمیز فون کرکے کہا چوہدری نثاراورخواجہ آصف کو نہیں چھوڑوں گا اور آپ سے بھی مل لوں گا جس پر میں نے انہیں کہا کہ پاشا صاحب آپ خدا کا خوف کریں ہرایک کوکیوں رگڑتے پھررہے ہیں یہ کوئی طریقہ ہے جس پر کہنے لگے میں آپ سے تو مل لوں گا۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے شجاع پاشا نے دھمکی کیوں دی اس کی وجہ نہیں معلوم لیکن یہ بھی بولے کہ چوہدری نثاراورخواجہ آصف کو عدالتوں میں گھسیٹوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں