کراچی: علی رضا عابدی کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا معاملہ گھمبیر ہوگیا، رابطہ کمیٹی پاکستان کے دو اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فاروق ستارکا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے معطل کیے جانے والے رکن اسمبلی علی رضا عابدی سے فاروق ستار کی ملاقات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان تنازعات ختم ہوگئے تھے اور سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
علی رضا عابدی نے فاروق ستار سے ملاقات کے بعد دیگر اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اور اتوار کو عارضی مرکز پی آئی بی جاکر پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا، ساتھ ہی علی رضا عابدی نے فاروق ستار کی قیادت پر بھروسہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت کا بھی اعلان کیا۔
اسلام آباد میں علی رضا عابدی سے ملاقات اور تمام شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کی باتیں سامنے آتے ہی ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے دو اہم اراکین نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کےذرائع کے مطابق دونوں اراکین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کے لندن اراکین کے ساتھ رابطہ رکھنے کے باجود فاروق ستار نے انہیں کیوں معاف کیا؟۔
دونوں اراکین کے شدید احتجاج کے باوجود ڈاکٹر فاروق ستار کل علی رضا عابدی کو پی آئی بی بلا کر پریس کانفرنس کروانے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں اپنی کوشش مزید تیزکردی ہیں جبکہ ناراض اراکین رابطہ کمیٹی بھی علی رضا عابدی کی واپسی نہ آنے کی کاوشوں میں مصروف ہیں۔

Inappropriate, This is a good website Inappropriate
Vagina, This is a good website Vagina
Impotence, This is a good website Impotence
Prohibited, This is a good website Prohibited
Arousal, This is a good website Arousal
Sex, This is a good website Sex
Sexy, This is a good website Sexy
Arousal, This is a good website Arousal
Arousal, This is a good website Arousal