حیدرآباد: بنت حوا کے ساتھ انسانیت ساز سلوک

  1. حیدرآباد : ٹنڈو محمد خان بس اسٹاپ پر خاتون کو سڑک پر ایک کھمبے سے باندھ دیا گیا، خاتون چیختی چلاتی رہی،لوگ تماشا دیکھتے رہے، کسی نےخاتون کی مدد نہیں کی۔ پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو محمد خان بس اسٹاپ پر ایک خاتون کو محض گاڑی کے شیشے توڑنے کے الزام میں سڑک ہپر لگے کھمبے سے باندھ دیا گیا۔

    کمزورخاتون کھمبے سے بندھی خود کوآزاد کرنے کی کوشش کرتی رہی اور آس پاس کھڑے لوگ قہقہے لگاتے اور تماشا دیکھتے رہے یہ شرمناک واقعہ حیدرآباد کےنارا جیل کےعلاقے میں ٹنڈو محمدخان بس اسٹاپ پر پیش آیا۔

    خاتون مدد کی دہائیاں دیتی رہی مگر اہل علاقہ اس کا مذاق اڑاتے رہے ۔عورت دھوپ میں کئی گھنٹے بندھی رہی آس پاس کھڑے لوگ اس سے نام پوچھتے سوال کرتے رہے اور ہنستے رہے لیکن کسی نے آگے بڑھ کر اس کی رسی نہ کھولی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: