Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کاٹھور کا رہائشی نوجوان ایک ہفتے سے پراسرار طورپر لاپتہ، ورثا کی مدد کی اپیل ! | زرائع نیوز

کاٹھور کا رہائشی نوجوان ایک ہفتے سے پراسرار طورپر لاپتہ، ورثا کی مدد کی اپیل !

کراچی: کاٹھور کا رہائشی نوجوان پراسرار طورپر لاپتہ ہوگیا ، ورثاء پریشان، نوجوان کی تلاش میں مدد کی اپیل کردی ۔

ہنگورہ گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی نوجوان اسحاق جوکھیو ولد احمدجوکھیو گذشتہ کچھ دنوں سے غائب ہے جس کی تلاش میں ورثاء در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، نوجوان کے ورثاء نے اسحاق جوکھیو کی گمشدگی کی اطلاع مقامی پولیس تھانے میں دی ہے لیکن پولیس انکی مدد نہیں کر رہی۔

اسحاق جوکھیو کے والد احمد جوکھیو کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹا جو کہ ذہنی طور پر تھوڑا کمزور ہے اور اکثر بھول جانے کی بیماری بھی ہے جو گزشتہ ایک ہفتے سے غائب ہے، بیٹے کی گمشدگی کی وجہ سے گھر میں سب پریشان ہے ۔

انہوں نے پولیس و دیگر اداروں سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسحاق جوکھیو کو ڈھونڈنے میں انکی مدد کی جائے۔