Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی | زرائع نیوز

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد :موسم خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورۂ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ایک بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو آج پاکستان کے دورے پر پہنچنا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورۂ پاکستان ری شیڈول ہو گا۔انہوں نے کہا کہ صدر یو اے ای کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت طے تھی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج ایک روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت پہنچ رہے تھے۔وفاقی دارالحکومت میں خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں، اور آج اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔