Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایران نے فوجی فیکٹری پر ڈرونز سے حملے کی تصدیق کردی | زرائع نیوز

ایران نے فوجی فیکٹری پر ڈرونز سے حملے کی تصدیق کردی

تہران :وسطی ایران کے شہر اصفہان میں ایک فوجی فیکٹری پر 3 ڈرونز سے حملہ کردیا گیا۔ ایرانی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ یہ ایک “ناکام حملہ” تھا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاع نے ایک ڈرون کو نشانہ بنایا اور دیگر دو ڈرونز گر کر پھٹ گئے۔

فضائی دفا ع نے کہا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری کی چھت کو تھوڑا نقصان پہنچا۔ فوجی فیکٹری میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ویڈیو کلپس میں دھماکے کا لمحہ دکھایا گیا۔ ایک ویڈیو کلپ میں ایک اصفہانی شہری کا کہنا ہے کہ دھماکہ ڈرون کے عمارت سے ٹکرانے سے ہوا۔ دوسری طرف اسرائیلی میڈیا ذرائع نے ایران کے اندر آپریشن کے متعلق بات کرتے ہوئے اس حملے کے کے وقت کو سی آئی اے سربراہ کے تل ابیب کے دورے سے جوڑ دیا۔

اصفہان فوجی صنعتوں کے لحاظ سے اہم ترین ایرانی شہروں میں سے ایک ہے کیونکہ اس میں بہت سے فوجی کارخانے ہیں۔ اس میں مشہور “نتنز” سہولت بھی موجود ہے جسے ایران کی اہم ترین ایٹمی تنصیبات میں سے شمار کیا جاتا ہے۔