سعودی شہریوں کو مشہور سیاحتی ملک میں بغیر ویزہ داخلے کی اجازت

ریاض : سعودی عرب کے شہریوں کو ایک ملک نے بغیر ویزہ کے داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کے مطابق ایسے سعودی شہری جن کے پاسپورٹ کی میعاد باقی ہے وہ یکم جون 2023 سے سنگا پور میں بغیر ویزے کے داخل ہوسکیں گے۔

اس بات کا اعلان ریاض میں قائم سنگاپور کے سفارت خانے نے کیا اور بتایا کہ تمام سعودی شہری اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

ایمبسی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سنگاپور کی امیگریشن اور چیک پوائنٹ اتھارٹی نے اس فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

اس سے قبل سنگاپور میں صرف سعودی عرب کے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت تھی جبکہ عام شہریوں کو داخلے کے لیے ویزہ کی ضرورت پڑتی تھی جو یکم جون 2023 سے ختم ہوجائے گی۔

سفارت خانے نے واضح کیا کہ جن سعودی شہریوں نے ویزا کے اجرا کے لیے فیس ادا کردی ہے انہیں رقم واپس نہیں دی جائے گی تاہم ایسے تمام لوگ ویزہ نہ ملنے پر بھی ملک میں داخل ہوسکیں گے جبکہ جو منتظر ہیں وہ بھی آسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: