Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کیلیفورنیا کے مانیٹری پارک میں فائرنگ, ایک درجن سے زائد افراد ہلاک |

کیلیفورنیا کے مانیٹری پارک میں فائرنگ, ایک درجن سے زائد افراد ہلاک

نیویارک : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مانیٹری پارک میں فائرنگ سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ رات 10 بجے کے بعد گاروی ایونیو کے ایک ڈانس اسٹوڈیو میں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں ایشیاء سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں رہائش پزیر ہیں۔فائرنگ کا واقعہ جس مقام پر پیش آیا وہاں چین کے نئے قمری سال کا جشن منایا جا رہا تھا۔

رپورٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔