اسلام آباد: حکومت نے ایف بی آر کو گھروں میں چھاپے مارنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 20-2019 کے فنانس بل کی منظوری کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو گھروں پر چھاپے مارنے کا اختیار مل جائے گا۔
بل کے مطابق انکم ٹیکس کمشنر کو غیر ظاہر شدہ سونے اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کے حوالے سے چھاپے کا مکمل اختیار ہے، اس دوران برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی اور سونا ضبط کرلیا جائے گا۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ بل سےگھروں سے برآمدگی کے لیے ایف بی آر کے چھاپے مارنے کے اختیار کی شق ختم کردی جائے گی۔ واضح رہےکہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے رواں سال فنانس بل پیش کیا تھا۔
بشکریہ جیو نیوز
