متحدہ پاکستان کی دھمکیاں، یوسی چیئرمین دل کا دورہ پڑھنے سے جاں بحق

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد نارتھ ناظم آباد یوسی 22 کے چیئرمین شاکر کو دل کا دورہ پڑ گیا اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ذرائع نیوز کو ملنے والی مصدقہ اطلاعات کے مطابق شاکر علی کو پی آئی بی قیادت کی جانب سے پارٹی میں فعال ہونے کا پیغام دیا گیا تاہم انہوں نے معذرت کرلی تھی، رابطہ کمیٹی کے رکن نے رابطہ کر کے آخری بار منانے کی کوشش کی مگر یوسی چیئرمین نے کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔

شاکر علی کے انکار کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان نے اُن کی رہائش گاہ کے باہر وال چاکنگ کی اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں، گھر پر حملے کے بعد شاکر علی کی طبیعت خراب ہوئی اور انہیں دل کا دورہ پڑا، اہل خانہ انہیں اسپتال لے کر پہنچے مگر اُن کا انتقال ہوگیا۔

اہل خانہ ذرائع نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے حلقے میں کام کررہے تھے اور عوام کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کی پاسداری بھی کررہے ہیں تاہم پاکستان قیادت کی جانب سے زور دیا جارہا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پی آئی بی مرکز میں حاضری دیں۔

شاکر خان نے معذرت کرلی تھی جس پر قیادت کی جانب سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا تاہم میرا مینڈیٹ اور ٹکٹ بانی قائد نے دیا ہے اور میں انہی کی ہدایت پر استعفیٰ دے سکتا ہے، پی آئی بی کے کارکنان کی دھمکیوں کے بعد شاکر علی کو دل کا دورہ پڑا اور وہ جاں بحق ہوگئے۔

پی آئی بی کارکنان کی جانب سے چیئرمین کے گھر پر موت کا حقدار ہے کی وال چاکنگ بھی کی گئی ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جو پوری ہوگئیں، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اُن کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں