Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
زیر تعمیر عمارت مالکان سے رشوت لینے والے سرکاری افسران رنگے ہاتھوں‌ پکڑے گئے |

زیر تعمیر عمارت مالکان سے رشوت لینے والے سرکاری افسران رنگے ہاتھوں‌ پکڑے گئے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رشوت ستانی کے خلاف اینٹی کرپشن کی کاروائی، محکمہ اینٹی کرپشن ضلع شرقی نے ایس بی سی اے کے دو افسران کو گرفتار کرلیا، ایس بی سی اے گرفتار افسران وقار حیدر اور شاہد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، عمارت کو مسمار نہ کرنے کے لئے گرفتار افسران نے شہری سے چار لاکھ روہے رشوت طلب کیاْ

شکایت کنندہ کے مطابق رشوت نہ دینے کی صورت میں عمارت مسمار کرنے کی دھمکی دی گئی، ایس بی سی اے کے گرفتار افسران وقار حیدر اور شاہد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار افسران سے رشوت کے ایک لاکھ روپے برآمد ہوئے۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ رشوت ایک ناسور ہے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، عوام کو کوئی بھی سرکاری ادارے کا آفیسر رشوت کے لئے تنگ کرے تو وہ اے سی ای میں شکایت درج کرائیں، رشوت کی روک تھام کے لئے عوام محکمہ اینٹی کرپشن کا ساتھ دیں۔