Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیصل واوڈا کا دبئی میں‌ جائیداد ہونے کا اعتراف | زرائع نیوز

فیصل واوڈا کا دبئی میں‌ جائیداد ہونے کا اعتراف

سینیٹر فیصل واڈا نے دبئی  میں اپنی جائیداد ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے تسلیم کرلیا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں دبئی پراپرٹی لیکس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے دبئی میں موجود اپنی جائیداد ظاہر کی ہوئی ہے اور میڈیا نے لیکس کو غلط تاثر بنا کر پیش کیا۔

انہوں نے کہاکہ درست ٹکر یہ ہوتا کہ فیصل واوڈا کی ظاہر کردہ پراپرٹی بھی رپورٹ میں شامل جبکہ یہ چلایا گیا کہ فیصل واوڈا کا نام بھی پراپرٹی لیکس میں شامل ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ جنہوں نے میرا نام لیا  اب میں اُن کو فٹبال بناؤں گا اور اس کا مقابلہ کروں گا کیونکہ میں تیار ہوں اور کسی چیز کا ڈر نہیں ہے۔